پاکستان کی جیت کا جشن کیوں منایا؟ بھارتی شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی جیت کا جشن کیوں منایا؟ بھارتی شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کرادیا
پاکستان کی جیت کا جشن کیوں منایا؟ بھارتی شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کرادیا

ممبئی: بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شوہر نے اپنی بیوی اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

24 اکتوبر کو ایک بھارتی شہری نے رپورٹ درج کرائی جب پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔ مذکورہ شخص کی اہلیہ کا نام رابعہ شمسی اور ان کے سسرال والوں نے پٹاخوں کے ساتھ پاکستان کی جیت کا جشن منایا اور واٹس ایپ سٹیٹس بھی پوسٹ کیے۔

پولیس ٹیم کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جوڑے کی شادی کے فوراً بعد علیحدگی ہوگئی۔ بیوی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ اس سے قبل بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف جہیز کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھارت کے راجستھان کے ایک نجی اسکول میں پڑھانے والی مسلم خاتون ٹیچر کو پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دیوالی کے بعد نئی دہلی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

ہندوستانی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو بھی غدار اور جاسوس کہا گیا تھا اور حال ہی میں میچ کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔

Related Posts