مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پزل پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں آج 73ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور مواصلاتی معطلی برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ بدستور شدید مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں ۔
 گو کہ قابض انتظامیہ نے پیر کے روز پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی تاہم انٹرنیٹ اور پری پیڈ فون سروس ابھی بھی معطل ہے ۔ 
دکانیں صرف صبح کے وقت دو گھنٹوں کیلئے کھول دی جاتی ہیں تاکہ لوگ ضرورت کی اشیاء خرید سکے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔
دفاتر دفاتر ملازمین جبکہ تعلیمی ادارے طلباء سے خالی ہیں اور لوگ پانچ اگست کے ناروا بھارتی اقدام کیخلاف خاموش احتجاج بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts