کراچی: ایک بھارتی طیارے کو ہفتہ کے روز نئی دہلی سے جدہ جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جب ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
ہوا بازی کے حکام کے مطابق انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز پاکستانی فضائی حدود میں موجود تھی کہ 55 سالہ بھارتی مسلمان مسافر کو شدید طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ اور مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی۔
طیارے کے کپتان کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ جب مسافر کی حالت مزید بگڑ گئی تو پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔
پشپا 2 کے پریمئر میں بھگدڑ کے حادثے کے بعد الو ارجن کے ساتھ کیا ہوا؟
کراچی ایریا کنٹرول سینٹر سے اجازت ملنے کے بعد، پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا اور طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر طیارے میں پہنچ کر مسافر کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔
طبی امداد کے بعد جب مسافر کی حالت بہتر ہوئی تو طیارے کو اپنی پرواز جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ جدہ جانے کے بجائے واپس دہلی روانہ ہوگیا۔