کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اغواء ہونے والی بھارتی فیملی کوبے رحمی سے قتل کردیاگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میاں بیوی، ان کی 8 ماہ کی بیٹی سمیت ایک رشتے دار کو چند روز قبل کیلیفورنیا کی ایک معروف شاہراہ سے اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا گیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے خاندان کی لاشیں کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی کے کھیتوں سے برآمد کی گئی ہیں۔
ایک کسان نے پولیس کو کھیتوں میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی جب کہ اغوا کاروں کی جانب سے مذکورہ خاندان سے کسی قسم کا تاوان بھی نہیں طلب کیاگیا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکا میں سمندری طوفان ای این نے تباہی مچا دی، 109 افراد ہلاک
امریکی پولیس نے اغوا کے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جب کہ اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا جو اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس واقع کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔