بھارتی عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کردی
بھارتی عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی عدالت نے معروف اداکار امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی عدالت کے حکم کے مطابق امیتابھ بچن کی اجازت کے بغیر اُن کی آواز کی نقل نہیں کی جاسکے گی، اداکار امیتابھ بچن کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اور نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کیلئے نامزدگیاں، شوبزستاروں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

خیال رہے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شخصیت کے کاپی رائٹس کے تحفظ کی درخواست دائر کی تھی۔

قبل ازیں امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے’۔

Related Posts