کراچی: بھارت کی نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی سازش ناکام، آسٹریلوی ٹیم کے رکن کے خاندان کو ہراساں کرنے والے بھارتی کا سراغ مل گیا۔
6فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔ 24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔