مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری، بچے کے سامنے نانا کو شہید کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری، بچے کے سامنے شہری کو شہید کردیاگیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری، بچے کے سامنے شہری کو شہید کردیاگیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے جس کے دوران سوپور میں کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا ظلم دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جب شہری کی لاش پر بیٹھے ہوئے خوفزدہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

کم ظرف بھارتی اہلکاروں کو خوفزدہ بچے اور شہید ہونے والے مظلوم کشمیری شہری پر کوئی ترس نہ آیا۔ بھارتی اہلکار شہید کی میت پر پاؤں رکھ کر کھڑے رہے۔

شہید ہونے والے بشیر احمد کے بیٹے کے مطابق ان کے والد دودھ لینے کیلئے گھر سے نکلے تھے جس کے بعد انہیں گاڑی سے نکال کر بھارتی فوج نے گولی مار کر شہید کیا۔

رواں ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج نے 2 کمسن لڑکوں سمیت 54 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضعیف خاتون سمیت رواں ماہ کے دوران 82 افراد گرفتار ہوئے۔ 

Related Posts