مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کا شدیداحتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کا شدیداحتجاج
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کا شدیداحتجاج

سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم و بربریت جاری ہے۔ غاصب بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جس کے خلاف ہزاروں مظلوم کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پرزور احتجاج کیا۔

جموں و کشمیر کے علاقے کپواڑہ اور سوپور میں بھارت کے خلاف مظلوم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران بھارتی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کیلئے حقِ خود ارادیت ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔ مسئلۂ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مظلوم و بے گناہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز بھارت کیساتھ تعلقات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

Related Posts