بھارتی آرمی چیف نے قیامِ امن سے متعلق پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی آرمی چیف نے قیامِ امن پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا
بھارتی آرمی چیف نے قیامِ امن پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا

بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے نے قیامِ امن پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی سے امن کے احساس کو تقویت ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف ایم ایم نروانے نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کے ساتھ گزشتہ 3 ماہ سے دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین جنگ بندی سے امن و سلامتی کا احساس پروان چڑھا ہے۔

بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو معمول پر آنے میں طویل عرصہ درکار ہے اور جنگ بندی اس کی طرف پہلا قدم قرار دیا جاسکتا ہے۔

نریندر مودی حکومت کا مؤقف بیان کرتے ہوئے آرمی چیف ایم ایم نروانے نے کہا کہ جنگ بندی سے مراد یہ نہ لیا جائے کہ بھارت کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

چیف آف انڈین آرمی اسٹاف ایم ایم نروانے نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانے کیلئے مستقل مزاجی سے بھارت اور پاکستان ہمسایہ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں جو قیامِ امن کیلئے ناگزیر ہے۔

پاک بھارت جنگ بندی اور اقوامِ متحدہ

یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرجنگ ​​بندی سے متعلق فیصلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ پاک بھارت امن کی راہ ہموار کریگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجرک نے رواں برس فروری کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے پر پاکستان اور بھارت کی عسکری قیادت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ افزاء اقدام ہے،ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ مزید بات چیت کا موقع فراہم کرے گا ۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کا معاہدہ پاک بھارت امن کی راہ ہموار کریگا، اقوام متحدہ

قبل ازیں پاک فوج اور بھارتی عسکری حکام کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس کے دوران جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے 25 فروری کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا جس کے دوران بنیادی مسائل اور خدشات کے حل پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت عسکری حکام کے مابین ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی پر اتفاق

Related Posts