پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت متنازعہ شہریت بل پر ملک گیر ہنگاموں اور احتجاج کو دنیا کی نظروں سے چھپانا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی معاشرے کو تنزلی کا شکار کر رہا ہے جبکہ بھارتی ہتھکنڈوں سے احتجاج کو چھپایا نہیں جاسکتا۔
Another attempt by India to take everyone's attention away from its grave Human Rights violations in Kashmir & the growing unrest amongst its population after the passing of #CAB from their Lok Sabha.
Modi is tearing down Indian society & these gimmicks cannot hide it. https://t.co/DzGdoByrHr— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) December 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈالا، ہم بھارت کو ایک اور سبق سکھائیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت صرف اپنے نسل پرست ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی بھی محاذ آرائی کی گئی، تو ہماری جنگ کے لیے تیار فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔مودی حکومت کو نیا سبق سکھادیں گے۔
مزید پڑھیں: مودی حکومت کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ زرتاج گل وزیر