دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں، بھارت کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 2016 سے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی کا ایک بھی میچ نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل بنا سکتی ہے۔ آج شام 7 بجے دبئی کے عالمی کرکٹ اسٹیڈیم سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
کرکٹ کی تاریخ کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ نے اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں سے 8 میچز میں کامیابی بھارت جبکہ 8 میں نیوزی لینڈ کے نام رہی تاہم تی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 100فیصد شکست سے دوچار کیا۔
قبل ازیں 2007 اور 2016 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹکرائیں اور دونوں ہی میچز میں فتح نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا تاہم آج کے میچ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
اگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی ہے تو دونوں ہی ٹیموں کو آج ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ ہارنے والی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگی، اس لیے نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پورا زور لگا دیں گے۔