عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے اسرائیلی ماڈل استعمال کر رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر قیادت فارن آفس سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی، وزیرمذہبی پیر نور الحق قادری، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخرامام، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، اراکین پارلیمنٹ، حریت رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف

اس موقع پرریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کو ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Posts