پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث ہے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظرآتا ہے، کلبھوشن یادیوایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اندرونی سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی سے متاثرہوا۔ دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ ہوا،پولیس کی موجودگی کی وجہ سے گاڑی وہاں تک نہ پہنچ سکی، جب دھماکہ ہوا تب حافظ سعید رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے، یہ بھارت کے ملوث ہونیکا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے، بھارت نے کشمیرمیں اس صدی کا بدترین ظلم کیا، اپنے ظلم کوچھپانے کیلئے ہرقسم کی دہشت گردی کرتا ہے۔ بھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے،

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود کا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23جون جوہر ٹاؤن میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 3 شہری شہید، 22 لوگ زخمی ہوئے تھے، واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر3 دہشت گردوں پیٹرپال ڈیوڈ،سجاد حسین اورضیااللہ کوگرفتارکرلیا تھا۔

عمران محمود نے مزید بتایا کہ دھماکے کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی لے کرآنے والے عیدگل اوراس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، بھارت کی جانب سے سمیع الحق کو ٹیررفنانسنگ کی گئی جوضیا کا بھائی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ نوید اخترکورواں سال 10 مئی کوگرفتارکیا گیا، نوید اخترنے جوہرٹاؤن سمیت مزید جہگوں کی ریکی کی تھی، بروقت گرفتاریوں سے دہشت گردی کی مزید کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا، اگر نوید اخترنہ پکڑا جاتا تومزید جگہوں پردہشت گردی کے واقعات ہوجاتے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مسلم لیگ ق تقسیم کا شکار

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید بتایا کہ سمیع الحق2012 سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیساتھ کام کر رہا تھا، نوید اورسلیم نامی شخص جوہرٹاؤن دھماکے کے ماسٹرمائنڈ تھے۔

Related Posts