سکھ رہنما کے قتل کے الزام پر بھارت سیخ پا، کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: سکھ رہنما کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا، ملاقات میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے پر گلے شکوے ہوئے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین سفیر سے بھارتی سفارت کار کی بے دخلی پر بھی احتجاج کیا اور کینیڈین سفارت کار کو ملک بدری کا حکم دے دیا، بھارت نے کینیڈین سفارت کار کی ملک بدری کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، ہردیپ سنگھ نجار کون تھے؟

خیال رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو کینیڈا سے ملک بدر کردیا ہے۔

سکھ رہنما کو 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے گورودوارہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

Related Posts