کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسلمانوں کے خلاف بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
اردن کے ایک تھنک ٹینک رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر اور فلسطین کی کانگریس رکن راشدہ طالب ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستانی اور بین الاقوامی میڈیا میں مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے ساتھ پوری قوم کا اظہارِ یکجہتی دُنیا کے لیے ایک ٹھوس پیغام ہے۔آرمی چیف

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی اطلاعات سے دُنیا بھر میں عالمی برادری کے کانوں میں خطرے کی گھنٹیاں بج اُٹھنی چاہئیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار کا مقبوضہ وادی پر غیر قانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف بڑی حکمت عملی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شدت پسند مودی حکومت نے  بھارتی ریاست آسام میں لاکھوں افراد  کی شہریت ختم کردی جس میں سے تقریباً 19 لاکھ افراد کا مذہب اسلام ہے جبکہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی تصدیق کے لیے اس اقدام کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق شمال مشرقی ریاست آسام کی شہریت سے خارج افراد چار ماہ کے اندر اندر اپیل کرسکتے ہیں۔جو لوگ بھارتی شہری نہیں، انہیں بھارت سے انخلاء کا حکم دئیے جانے کے خدشات ہیں، تاہم اس حوالے سے مودی حکومت نے کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

مزید پڑھیں: آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم، عوام کا بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج

Related Posts