بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ رائٹرز)

بھارت نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی، بھارتی حکومت نے ایک نوٹس میں کہا کہ یہ پابندی 30 اپریل سے 23 مئی تک رہے گی۔

نئی دہلی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی ایئرلائنز پر اپنی سرزمین پر پرواز کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے بعد بھارت نے انتقامی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی تمام کمرشل اور فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ایئر لائن انڈسٹری پر پابندی کے اثرات بھارت کی نسبت کم پڑنے کا امکان ہے کیونکہ صرف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز بھارتی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے کوالالمپور کے لیے روٹس چلاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان نے اپنی فضائی حدود ہندوستان کی ملکیت یا آپریٹ ہونے والی ایئرلائنز کے لیے بند کر دی، تیسرے ممالک کے ذریعے تمام تجارت کو معطل کر دیا اور ہندوستانی شہریوں کو جاری کیے گئے خصوصی جنوبی ایشیائی ویزوں کو روک دیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کمشیر میں پلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر انگلیاں اٹھائیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، اٹاری-واہگہ بارڈر بند کیا، پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کیے، اور اب فضائی حدود بند کر کے دشمنی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related Posts