ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحانہ بیٹنگ، پہلی وکٹ 121رنز پر گرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی بیٹرز شبھمن گل اور کپتان روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 121رنز پر گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ میچ میں بولرز کی بہترین کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بھارت کی بیٹنگ کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

بھارتی کپتان روہت شرما 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ساتھی اوپنر شبھمن گل 58 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ بھارت کا 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اسکور 122 ہو گیا۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤوف وکٹ نہ لے سکے۔

کپتان روہت شرما بھارت کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں جس نے 49 گیندوں پر 56رنز بنائے۔ ان کا کیچ شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف نے 17ویں اوور کے دوران پکڑا۔ 

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے مابین ایشیا کپ کے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔ ہماری توجہ آج کے میچ پر مرکوز ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بورڈ پر اچھا ٹوٹل لگانے کی کوشش کریں گے۔

 

Related Posts