بھارت کا پاکستان کی 3 فضائی بیسز پر حملہ، تمام پی اے ایف اثاثے محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India attacks Pakistan's 3 airbases; all PAF assets safe
FILE PHOTO

جمعہ اور ہفتہ کی درمیابی شب راولپنڈی اور لاہور میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جن کے بعد سیکورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے۔

راولپنڈی میں چکلالہ کے نور خان ایئربیس کے قریب دو دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نور خان ایئر بیس (چکلالہ)، مرید بیس (چکوال) اور شورکوٹ ایئربیس کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تاہم پاکستان کی فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

جمعہ کی رات ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، جن کا ہدف پاکستان فضائیہ کے اہم فضائی اڈے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ “پاکستان ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ ہماری فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ جو چند میزائل زمین پر گرے، انہوں نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ اب بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے افغانستان کی حدود میں بھی میزائل فائر کیے ہیں۔

انہوں نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا”بھارت پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان دشمن کی ہر جارحانہ کارروائی کو ناکام بنا رہا ہے۔ بھارت کی یہ تمام کوششیں اس کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔”

دوسری جانب لاہور میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی نوعیت اور درست مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ادارے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ بھارت کی جانب سے خطرناک اشتعال انگیزی کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان کی جانب سے پُرامن رویہ کے باوجود بار بار حملے کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے میں جنگی صورتِ حال پیدا کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔

پاکستان نے اپنی مضبوط دفاعی صلاحیت اور فوری ردعمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا بلکہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

Related Posts