بھارت کا ایل او سی پر اقوام متحدہ کے مبصرین پر حملہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانااور سیز فائر کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں، لیکن اقوام متحدہ کے امن مبصرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اس کے طرز عمل اور مذموم سازشوں میں یقینی طور پر نیا ہے۔

بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور اقوام متحدہ کے آبزرور کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے اس میں سوار غیر ملکی مبصرین بال بال بچ گئے۔ صرف ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا،سفید SUV دستخط والی اقوام متحدہ کی گاڑی جسے دور سے بھی آسانی سے پہنچانا جاسکتا ہے، ان کی موجودگی کو اشتعال انگیز نہیں سمجھا جاسکتا اور اقوام متحدہ کو امن فوجیوں کو نشانہ بنانے کے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

پاک فوج نے فوری ایکشن کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بچایا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا، پاک فوج نے اس واقعے کو غیر قانونی اور تمام قائم کردہ اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے جو بھارتی افواج کے ناجائز عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت نے سرحد پارسے اقوام متحدہ مبصرین پر فائرنگ کی تردید کی ہے، جبکہ اس کے برعکس بھارت نے ایل او سی پر متاثرین کی عیادت کے لئے جانے والے اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنایا ہے، لیکن خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔

یہ یقینی طور پر بین الاقوامی قوانین اور انسان دوست اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ہندوستان نے رواں سال سیز فائر کی تقریبا 3000 خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایل او سی کے اطراف رہنے والے لوگ جوہری مسلح ممالک کے مابین سرحدی تنازعہ اور تناؤ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ سب اُس وقت پیش آیا جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ابوظہبی میں خطاب کرتے ہوئے دنیا کو متنبہ کررہے تھے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ اس کا ذکر پہلے بھی کرچکے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہندوستان کو بے نقاب کرنے پربین الاقوامی میڈیا میں اس پیغام کو بڑھاوا ملے گا۔ دنیا کو ہندوستان کے مذموم عزائم سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

گذشتہ ماہ، پاکستان نے ایک انٹلیجنس ڈوزیئر کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا، جس کے پیچھے بھارت فنڈنگ کررہا تھا اور دہشت گردی اور مسلح گروہوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے۔ عالمی برادری کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیئے،بھارت کو چاہئے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، اور پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔

پاک فوج بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے،لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تباہ کن نتائج سے قبل دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کو ختم کرے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کو جنگ بندی معاہدوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اپنے کام کو پورا کرنا چاہئے۔

Related Posts