یومِ آزادی پر قوم کیلئے حکومت کا ’’تحفہ‘‘، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد کردیا گیا ہے۔

Related Posts