پاکستان سے چائنہ بھجوائے جانے والے خواتین کے بالوں کے امپورٹرز نے خواتین کے سروں سے جھڑنے والے بالوں کی قیمت میں ایک ہزار روپے کلو کا اضافہ کردیا ہے۔
خواتین کے سر سے جھڑنے والے بالوں کی قیمت میں 1 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 7 ہزار روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔
گلی محلوں میں گھوم پھر کر یہ بال خریدنے والے ہاکروں نے بالوں کی قیمت 4 سے 5 ہزار روپے کلو کردی ہے۔
خواتین کے ان بالوں کی مانگ میں چائنہ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، امپورٹرز کے مطابق چائینیز ڈیلرز امپورٹرز سے خواتین کے یہ بال 10 ہزار روپے کلو میں حاصل کرتے ہیں۔
چائنیز کمپنیوں کی جانب سے بھی خواتین کے بالوں کے آرڈرز میں اضافہ سامنے آیا ہے، امپورٹرز کے مطابق چائینیز کمپنیاں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے خواتین کے بال خریدتی ہیں۔
اس سے قبل پھیری والے خواتین کے یہ بال 3 ہزار روپے کلو گلی محلوں سے خریدتے تھے، ان بالوں سے چائنہ میں نہ صرف گیس تیار کی جاتی ہے بلکہ ان بالوں سے بنائی جانے والی اعلیٰ کوالٹی وگ عالمی منڈی میں250 سے 300 ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔