کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید5پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں5 پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے بڑھ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے بڑھ کر155.60روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی۔
مزید پڑھیں :حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ