29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی 1.38 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع
وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی مزید 1.38 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 2 روپے 54 پیسے، باسمتی چاول ایک روپے 35 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق لہسن 2 روپے 51 پیسے، دال مونگ 1 روپے 22 پیسے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67 پیسے، مٹن 3 روپے 33 پیسے ، بیف ایک روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

ہفتہ وارمہنگائی میں دال مسور، دال ماش،  پیاز اور  گھی بھی مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں ٹماٹر 22 روپے 6 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11 روپے 51 پیسے سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں 17 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts