کراچی کے 4 اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی کے 3 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 100 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ضلع کورنگی میں سب سے کم 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو 28 جنوری کو بڑھ کر 16 فیصد ہو گئی ہے، ضلع ملیر میں 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی تھی جو اب بڑھ کر 9 فیصد پر جاپہنچی ہے۔
پچھلے ہفتے ضلع وسطی میں 4 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو بڑھ کر 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ سب سے کم اضافہ ضلع غربی میں 3 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد مثبت آنے کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 33 فیصد سے کم ہوکر 21 فیصد پر آگئی ہے اور اسی طرح ضلع جنوبی میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرونا کے خلاف جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے، عوام احتیاط کریں، سردار مسعود خان