دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں جاری ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب مجموعی اسکور 9 ہوا تھا تو نیشان مدوشاکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کردیا۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ کوشال مینڈس کی گری انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، مینڈس نے چھ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دیدی

جب مجموعی اسکور 35 ہوا تو انجیلو میتھیوز نسیم شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 9 رنزبنائے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے انہوں نے 17 رنز بنائے۔

اس طرح نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے چار کھلاڑی 36 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے، اب تک 28 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے اور سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Posts