کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے باعث بینک کو گزشتہ مالی سال میں ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہواہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سالانہ اکاؤنٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک مالی سال2018-19میں صرف روپے کی بے قدری کے باعث 506 ارب 13کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
گزشتہ مالی سال میں روپے کی قدرڈالر کے مقابلے میں 38روپے 56پیسے جبکہ آئی ایم ایف کے ایس ڈی آر۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کے مقابلے میں 80روپے 82 پیسے کم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی