تربیلا ڈیم، بارشوں کے بعد پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربیلا ڈیم، بارشوں کے بعد پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا
تربیلا ڈیم، بارشوں کے بعد پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

ملک بھر میں بارشوں کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 52 ہزار 500 اور اخراج 1 لاکھ 44 ہزار 700 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک، اخراج 15 ہزار کیوسک ہے، جبکہ چناب میں پانی کی آمد 52 ہزار 900 اور اخراج 27 ہزار 400 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق آج منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ، جبکہ چشمہ میں 1 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ رہا ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ کےمقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 50 ہزار 200 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

Related Posts