کرسمس 2024 کی تقریبات زوروں پر ہیں، خوشی، تہوار کی دعوتیں، تحائف اور گلیمر کے مختلف رنگ ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں، جنہیں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے چار چاند لگا دیے ہیں۔
اے این آئی نیوز کی ایک رپورٹ میں تصویروں کے ساتھ دکھایا گیا کہ بھارتی فلم نگری کے مشہور کپور خاندان سے لے کر کریتی سینن، ڈیانا پینٹی اور دیگر تک، بالی ووڈ ستاروں نے کرسمس سلیبریشنز کس طرح منائی۔ آئیے کچھ جھلکیاں آپ کو دکھا دیں۔:
کپور خاندان آنجہانی ششی کپور کی رہائش گاہ پر کرسمس برنچ کے لیے جمع ہوا، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور ان کی بیٹی راہا کپور کے ساتھ۔ رندھیر کپور، نیتو کپور، ریما کپور، منوج جین، رجت بیدی، کنچن کیتن دیسائی، اور دیگر مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔
نیتو کپور نے انسٹاگرام پر کھانے کی میز کے ارد گرد جمع خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، کچھ سرخ رنگ میں اور کچھ نے کرسمس کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔
کریتی سینن، جو کریو میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، نے کرسمس کیپ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں، کیپ پر ان کا نام لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کرسمس ٹری، سانتا کی کٹھ پتلیوں اور زیورات کی تصویریں بھی شیئر کیں۔
کاک ٹیل کے لیے مشہور ڈیانا پینٹی نے پس منظر میں کرسمس ٹری کے ساتھ سیاہ لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے اپنے لباس کو لمبی بالیوں اور سیاہ سینڈل کے ساتھ جوڑا اور دل اور ستارے کے ایموجیز کے ساتھ “فا لا لا لا” کے ساتھ فوٹو کا عنوان دیا۔
سونم کپور نے اپنے بیٹے وایو، شوہر آنند آہوجا اور قریبی دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ “کیا ہی شاندار میری کرسمس ہے! کتنا پیارا مہینہ ہے! دوست اور خاندان اور بہت ساری محبت!”
پریانکا چوپڑا، جو اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں، نے کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس، نک اور اپنے کتے کی تصاویر شیئر کیں۔
کرشمہ کپور نے بھی اپنے فالوورز کے ساتھ کرسمس سلیبریشن کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ “امید ہے کہ آپ سب ہولی جولی کرسمس منا رہے ہوں گے۔”
بالی ووڈ کی پلے بیک گلوکارہ اور اداکارہ نیہا ککڑ نے بھی اپنی کرسمس سرگرمیوں کے لمحات شیئر کیے، اپنی تصویر کے ساتھ ان الفاظ کے ساتھ ککڑ نے کیپشن دیا: “ہمارا کرسمس واقعی خوشگوار تھا!! میرے خاندان اور دو اچھی بہنوں کا شکریہ۔
1990 اور 2000 کی دہائی کی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس مناتے ہوئے کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، اور سب کو کرسمس کی مبارکباد دی۔