پاکستان میں آج لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف کیلئے مساجد کا رخ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہِ رمضان اپنے اختتام کو ہے، رمضان کے تیسرے اور آخری عشرے کے آغاز سے قبل ہی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ جائینگے۔

رمضان کے آخری عشرے کو جہنم کی آگ سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے جس میں لیلۃ القدر بھی موجود ہے جس کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، معتکفین سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت خصوصی عبادات اور بخشش کی دعاؤں میں گزاریں گے۔

اِن 10 دنوں میں معتکفین دنیا کے تمام معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادات میں مصروف رہتے ہیں جو یقیناََ اُن کیلئے بہت بڑی سعادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، 2 ارب سے تجاوز کرگئی

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔ اعتکاف میں شرکت کے لیے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم کردیا جاتا ہے۔

اس سال بھی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Posts