پاکستان میں ٹک ٹاک نے6 ملین سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک کا نامناسب ویڈیوز کی روک تھام کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
ٹک ٹاک کا نامناسب ویڈیوز کی روک تھام کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد:مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیے گئے مواد کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس سے پلیٹ فارم کی کمیونٹی، پالیسی سازوں اور این جی اوز کے سامنے جوابدہی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم کی دیانت داری برقرار رکھنے کے غرض سے دنیا بھر میں یکم جولائی2021 سے 30ستمبر تک 91,445,802 ویڈیوز حذف کی گئیں جو اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا 1.0فیصد ہے۔

ٹک ٹاک ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلیٹ فارم کی سلامتی، دستیابی اور قابل اعتماد ہونے کا تحفظ کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک اپنی پالیسی کو وسعت دے رہا ہے جس میں پلیٹ فارم کے علاوہ ٹک ٹاک کے مواد، اکاؤنٹس، سسٹمز اور ڈیٹا تک بلا اجازت رسائی پر پابندی ہو گی جب کہ مجرمانہ سرگرمیوں کے غرض سے ٹک ٹاک کے استعمال پر بھی پابندی ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق تقریباً 95فیصد ویڈیوز کو رپورٹ کیے جانے سے قبل حذف کیا گیا جب کہ 88 فیصد ویڈیوز کو دیکھے جانے سے قبل اور 93 فیصدویڈیوزکو پوسٹ کیے جانے کے 24گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

سال2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران حذف کی گئیں ویڈیوزکے اعتبار سے پاکستان چوتھے نمبر پر رہا جہاں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی کل 6,019,754 ویڈیوز حذف کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

اس کے علاوہ 73.9فیصد ویڈیوز ہراسمنٹ پھیلانے اور دھمکی آمیز مواد کے باعث حذف کی گئیں جب کہ 72.4 ویڈیوز نفرت آمیز ویڈیوز کسی کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل حذف کی گئیں۔

Related Posts