لاہور میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی
لاہور میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فارمی انڈے 1 روپے اضافے سے 200 روپے فی درجن ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی بڑی پیداواری کمپنی بند ہونے سے اجارہ داری قائم ہوئی، انڈوں کی قیمت سخت گرمی میں بھی 175 روپے سے زائد رہی جبکہ رواں سال انڈوں کی قیمت 185 روپے سے زائد رہی۔

ذرائع کے مطابق اگر انڈوں کی پیداوار نہ بڑھائی گئی تو سردیوں میں اِن کی قیمت مرغی کے گوشت کے برابر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ ایک سال قبل انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن تھی۔

دوسری جانب جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ شہروں میں سبزیاں 25.14 فیصد، دال چنا 13.87 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ پیاز 14 فیصد، آلو گیارہ فیصد اور گندم 9.76 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ایک ماہ میں دال ماش میں 10 فیصد دال مسور میں 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں چائے 9 فیصد اور انڈے 8 فیصد مہنگے ہوئے۔

Related Posts