اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے، عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 2.8 فیصد کمی، فی بیرل 94.09 ڈالر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اضافہ یومیہ تیل کی عالمی مانگ کے 86 سیکنڈ کے برابر ہے اور یہ ہفتوں کی ان قیاس آرائیوں کے بعد ہوا ہے کہ جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور واشنگٹن کی جانب سے ریاض اور متحدہ عرب امارات کو میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری سے عالمی منڈی میں مزید تیل آئے گا۔

اوپیک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ یومیہ ایک لاکھ بیرل کا اضافہ 1982 میں اوپیک کوٹہ متعارف کرائے جانے کے بعد ہونے والے اضافوں میں سے سب سے کم اضافہ ہوگا۔

پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادی روس کی سربراہی میں اوپیک پلس کے نام سے معروف یہ گروپ 2017 میں تشکیل دیا گیا تھا وہ ایک ماہ میں تقریباً 43 لاکھ سے 65 لاکھ تک پیداوار میں اضافہ کر رہا تھا کیونکہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سپلائی میں ریکارڈ کٹوتی متعارف کرائی گئی تھی۔

تاہم، انہیں مکمل اہداف پورے کرنے کے لیے محنت کرنی پڑی کیونکہ زیادہ تر اراکین نے نئی صلاحیت میں برسوں کی کم سرمایہ کاری کے بعد اپنی پیداواری صلاحیت ختم کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں کراچی کی چاردرجہ ترقی، جنوبی ایشیا کے دس اہم شہروں میں شامل ہوگیا

مزید برآں اوپیک کا اگلا اجلاس 5 ستمبر کو ہوگا اور اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی سپلائی میں شدید رکاوٹوں کے جواب میں محدود اضافی صلاحیت کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

اوپیک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہےکہ تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مستقل کمی سے 2023 کے بعد بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے مناسب رسد متاثر ہوگی۔

اوپیک کا مقصد ستمبر تک وبائی امراض کی وجہ سے 2020 میں لاگو کی گئی تمام ریکارڈ پیداواری کٹوتیوں کو ختم کرنا ہے۔