انڈونیشیا میں سعودی تعاون سے ملکی تاریخ کا طویل ترین افطار دسترخوان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرامیں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔

افطار پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مغربی سماٹرا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، جکارتہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی اور متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں اور اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

حرم شریف میں آب زمزم کے تیس ہزار کولر نصب، تقسیم پر ایک ہزار کارکن مامور

انڈونیشیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ دسترخوان مغربی سماٹرا ریاست کے شہر پاڈانگ میں 1,200 میٹر تک پھیلا ہوا تھا، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 8,000 سے زیادہ انڈونیشی شہریوں نے شرکت کی۔

مغربی سماٹرا کے گورنر نے کہا کہ حکومت اس دسترخوان کو ملک کی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کرانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اچھے کام دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔

Related Posts