بھارت میں شیو سینا کی غنڈہ گردی، کراچی سوئیٹس کا نام تبدیل کرادیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں شیو سینا کی غنڈہ گردی، کراچی سوئیٹس کا نام تبدیل کرادیا گیا
بھارت میں شیو سینا کی غنڈہ گردی، کراچی سوئیٹس کا نام تبدیل کرادیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کی جانب سے تعصب اور انتہاء پسندی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، ممبئی میں برسوں سے قائم مشہور زمانہ ’کراچی سوئیٹس‘ کے مالک سے دکان کا نام زبردستی تبدیل کرادیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دکان کے مالک نے خوفزدہ ہو کر فوری طورپہ لفظ ’کراچی‘ پر اخبار چسپا کرکے اسے چھپا دیا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی اورانتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا کے ایک مقامی رہنما نے کئی دہائیوں سے قائم کراچی سوئیٹس کے مالک کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی دکان کا نام فوری طور پر تبدیل کرے۔نہیں تو نتائج کے لئے تیار رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شیو سینا کا مقامی رہنما نتن نندگاؤکر کراچی سوئیٹس کے مالک کو باقاعدہ دھمکی دے رہا ہے کہ کراچی کو مراٹھی زبان کے کسی بھی لفظ سے تبدیل کرو۔

بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ مغرب میں واقع کراچی سوئیٹس کے مالک کو شیوسینا کے مقامی رہنما نے یہ دھمکی بھی دی کہ ہم مہلت دے رہے ہیں کہ نام تبدیل کرلو وگرنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہو گے۔افسوس تو یہ کہ ان دھمکیوں پر پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

پی جے پی کے مطابق ملنے والی دھمکی کے بعد دکان کے مالک نے سائن بورڈ پر سے لفظ کراچی مٹا دیا ہے۔انگریزی جریدے کے مطابق دکان کے مالک نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

بھارت کے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے وکیل سے مشورہ کیا ہے جو آئندہ ایک دو روز میں ان کے پاس آئیں گے۔ دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ دکان کا نام تبدیل کردیں اور یا پھر تبدیل نہ کریں۔

Related Posts