گوجرانوالہ میں دوچھا تھابل کے مقام پر ڈاکوؤں نے پولیس وین کو ہی لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین ڈاکو پولیس اہلکاروں سےنقدی اور اسلحہ چھین کرفرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس وین میں موجود سب انسپیکٹر شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں تھانہ کوٹ لدھا کی پولیس وین گشت پر تھی کہ پولیس وین میں موجود سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکاروں کو ڈاکولوٹ کر فرار ہو گئے۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار
سب انسپکٹر شوکت علی کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 راہگیروں سے بھی لوٹ مار کی تھی۔