ملک کے مختلف شہروں میں پھل اور سبزیاں خریداروں کی پہنچ سے باہر ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ماہِ رمضان کا دوسرا عشرہ بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے تاہم مہنگائی کے جن پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پھل اور سبزیاں خریداروں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد میں ٹماٹر 80 روپے، لہسن 400 روپے اور ادرک کے نرخ 720 روپے فی کلو پر پہنچ گئے، گوبھی 80 روپے، مٹر 160 اور فراشبین کی پھلیاں 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں، مارکیٹ میں سیب 400 روپے فی کلو اور کیلے 390 روپے درجن میں مل رہے ہیں۔

اسی طرح لاہور میں سیب سرکاری قیمت 320 روپے کے بجائے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، کیلا درجہ اول 215 کے بجائے 400 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایرانی کھجور سرکاری قیمت 450 کے بجائے 560 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان دور کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔رانا ثناء اللہ

پھلوں کے ساتھ سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، پیاز 90 روپے کے بجائے 120 روپے کلو، لہسن چائنہ 350 کے بجائے 470 اور ٹماٹر سرکاری قیمت 100 روپے کے بجائے 130 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔

Related Posts