الجزائر کے شمال مشرقی علاقے خنشلہ کی میونسپلٹی شاشار میں گھر کے ہیٹر سے گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد پر مشتمل ایک پورا خاندان جاں بحق ہوگیا۔
الجزائری حکام نے اطلاع دی ہے کہ ریاست خنشلہ کے شہری تحفظ کے یونٹ ہفتے کی آدھی رات 12 بجے کے قریب حادثہ کی اطلاع ملنے پر متحرک ہوئے، اس واقعہ میں خاندان کا ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین کا کاربن مونو آکسائیڈ گیس سانس کی وجہ سے دم گھٹ گیا۔ خاندان شاشار میونسپلی کے علاقے میں خنشلہ روڈ پر نئی عمارتوں کے محلے میں مقیم تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
گورنرسندھ کی جانب جوتا پھینکے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
کاربن مونو آکسائیڈ ایک بے رنگ، بو کے بغیر اور بے ذائقہ گیس ہے جو پٹرول، لکڑی، پروپین، کوئلہ، یا دیگر ایندھن جلاتے وقت خارج ہوتی ہے۔
کاربن مونو آکسائیڈ خون کے دھارے میں شامل ہوکر موت کا باعث بن جاتی ہے ۔جب ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوتی ہے تو جسم سرخ خون کے خلیوں میں آکسیجن کی جگہ کاربن مونو آکسائیڈ لے لیتا ہے۔