افغانستان کی طالبان حکومت رمضان المبارک کے دوران مساجد میں تراویح کے دوران قرآن پاک سنانے کیلئے حفاظ کا انتخاب مقابلے کے امتحان کے ذریعے کرے گی۔
اس سلسلے میں افغان وزارت حج و اوقاف کے تحت افغان دار الحکومت کابل کے 22 اضلاع میں رمضان المبارک میں قرآن کریم کی تراویح کے لیے حافظان قرآن کے انتخاب کا ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
توشہ خانہ کے تحائف: کیا ہوا، کیا ہونا چاہیے ؟
افغان وزارت اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق تراویح میں قرآن پاک سنانے کیلئے حافظوں کے انتخاب کیلئے ٹیسٹ کا سلسلہ شعبان کے مہینے کے آخر تک جاری رہے گا۔
اعلامیہ کے مطابق کابل شہر کی 960 مساجد کے لیے1920 حفاظ کا انتخاب کیا جائے گا۔