8 ماہ میں گڑ کی برآمدات سے ملک کو 28.69 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں گڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 13.51 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سےمارچ 2023 تک کی مدت میں گڑکی برآمدات سے ملک کو28.69 ملین ڈالرکا زر مبادلہ حاصل ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات 13.51 فیصد زیادہ ہے، فروری میں ان برآمدات کا حجم 3.74 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت بہتر ہورہی ہے۔وزیر اعظم

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لوک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

رواں سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔ سخت مانیٹری، مالی پالیسی اور بجلی تیل مہنگا ہونے کے باعث صنعتی پیداوار کم رہے گی جبکہ معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

Related Posts