اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں وکیل بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم پر عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔
انصاف میں دیر یا ناانصافی؟ 18سال بعد فیصلہ حق میں آنے پر عمر رسیدہ شہری جاں بحق
عدالت نے عمران خان کے پیش ہونے پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست 12 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
قبل ازیں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں عمران خان کی ضمانت کے لیے تحریری درخواست جمع کرائی اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ اس کی مثال نہیں، جو عدالت آتا ہے اسے ضمانت ملتی ہے، آپ کے مؤکل کو ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔
ملک کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، صدر مملکت کا جانی و مالی نقصان پر اظہارِ تشویش