لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نیازی ڈیڑھ سال سے دماغ کی جگہ صرف زبان سے معیشت چلا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں نوکریاں جنگل اورسکون قبر میں ملے گا ، کیا عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے، ملک میں شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اورعوام آٹا و چینی سے محروم ہے، کیا عمران کی فلاحی ریاست یہ ہے؟۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کابجلی کی قیمتوں کےسے متعلق اجلاس میں کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں، بر وقت انتظامی اصلاحات کو پس پشت ڈالے جانے اور رسیل و تقسیم کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کو نظر انداز کرنے سے توانائی کے شعبے میں آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم