ریاستی ادارے کے خلاف عمران خان کے ریمارکس ایک سازش ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاستی ادارے کے خلاف عمران خان کے ریمارکس ایک سازش ہے، وزیراعظم
ریاستی ادارے کے خلاف عمران خان کے ریمارکس ایک سازش ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا قومی ادارے کے خلاف بیان درحقیقت پاکستان کے خلاف سازش ہے جسے انتشار سے بچنے کے لیے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ نواب سراج الدولہ کے کمانڈر انچیف ”میر جعفر اور میر صادق” تھے، جو پاکستان کے اداروں کا براہ راست حوالہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اداروں پر تنقید سے نہ روکا گیا تو پاکستان جلد شام اور لبنان جیسا ہو جائے گا جہاں انتشار کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے عمران خان کی ایبٹ آباد تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والی اپنی تقاریر سے پاکستانیوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان جس ادارے کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس نے انہیں بچوں کی طرح لاڈ پیار کیا اور جب وہ حکومت میں تھے تو وہ ان کے پسندیدہ تھے۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین پر ڈیلیور کرنے میں ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس ادارے نے گزشتہ 75 سالوں میں کسی حکومت یا وزیر اعظم کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح انہوں نے عمران خان نیازی کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ادارے پر تنقیدکررہے ہیں اسی ادارے نے عمران خان کی حکومت کی بے مثال حمایت کی تھی جسے اب وہ میر جعفر کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام، قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں امریکا، روس اور بھارتی حکومتوں نے پاکستان کو دھمکیاں دی تھیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی ملک اسلام آباد کے خلاف سازش کر رہا ہے۔

Related Posts