سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طرف سے سعودی عرب اور سابق آرمی چیف پر الزامات کے بعد عمران خان کا جیل سے باہر آنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے مدینہ منورہ ننگے پاؤں جانے کے بعد جنرل باجوہ کو مختلف کالز موصول ہوئیں۔
میں سعودی عرب کے خلاف بشری بی بی کے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ✋️
یہ فرما رہی ہیں کہ خان جب سعودی عرب گئے تو جنرل باجوہ کو کال آئی کہ یہ تم کیا اٹھا کر لے آئے ہو؟ ہم پاکستان سے شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم اسے لے آئے؟
کیا یہ عرب تعاون پر ایسے جھوٹ بولیں گے؟ pic.twitter.com/AxMOytXZbm
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) November 21, 2024
اپنے ایک ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ جنرل باجوہ کو کہا گیا کہ یہ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے افراد نہیں چاہئیں،ا نہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودیہ نے کہا ہم شریعت ختم کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا اور انہیں “یہودی ایجنٹ” قرار دیا۔
بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا، اور پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ عمران خان کو بہت تیزی سے مختلف مقدمات میں ضمانتیں مل رہی ہیں جس سے یوں محسوس ہورہا تھا کہ شائد جلد بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائینگے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان عمران خان کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنے گا کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں اور ایسے میں بشریٰ بی بی کا الزام عمران خان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔