عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کردیں، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کردیں، عمران خان
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کردیں، عمران خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اس لیے انہیں مشورہ ہے کہ وہ کل کا جلسہ ملتوی کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں دہشت گردی ہوسکتی ہے، عمران خان کو مشورہ ہے کہ کل کا جلسہ ملتوی کردیں، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے ایڈوائزی بھی جاری کی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مشکلات کا حل، کامیابی اور ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے، پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار میں رہنے کا اعلان ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جب سیاست میں آیا تھا اس وقت سے میری جان خطرے میں ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے اس کو چیلنج کیا، جھوٹی آزادی کے نام پر ایک جھوٹی جدوجہد شروع کی، مسلح افواج کو مختلف انداز سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن عمران خان صاحب کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حولے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

Related Posts