کراچی:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان کے وکیل نے کہا ہے کہ دنیا ٹی وی نے ان کے موکل پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھنے کا الزام واپس لیتے ہوئے عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان کی جانب سے ایک ویڈیو میں ان کے وکیل نے کہا کہ ‘دنیا ٹی وی میں کامران خان کے پروگرام میں 5 جون 2018 کو پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میرے موکل ریحام خان پر انتہائی سنجیدہ الزامات عائد کیے’۔
مزید پڑھیں :تاخیری حربوں سے محمد نوازشریف کی جان کو نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، مریم اور نگزیب