عمران خان کی 8 مقدمات کی ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے سمیت 8 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام مقدمات میں آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ 140 سے زائد بے بنیاد جعلی مقدمات درج کئے گئے، میری پیشی پر سخت سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں، آج میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سکیورٹی فراہمی کیس، سابق وزرائے اعظم کی سکیورٹی سے متعلق رولز طلب

عمران خان کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی ہے، آج وزیراعظم نے آنا ہے اور سیکیورٹی وہاں ضروری ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حتمی طور پر تو ہم نے ٹرائل کورٹ ہی جانا ہے، عید کے بعد دوسرے یا تیسرے ورکنگ ڈےتک ریلیف دے دیں، اتنے کیسز ہیں اور تفتیش بھی جوائن کرنی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی ڈیکورم برقرار رکھنا چاہئے۔عمران خان کے وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ابھی تک جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے بھی نہیں بلایا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو 15واں رمضان ہے اورعید میں آدھا مہینہ ہے، ضمانت قبل ازگرفتاری میں 2 ہفتے کی تاریخ کیسے دیں۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ عام حالات میں تھانےجاکرتفتیش میں شامل ہوتے ہیں، سوالنامہ دے دیں، ہم جواب دے دیتے ہیں، الزامات کے جواب میں تحریری بیان جمع کرا دیتے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 مقدمات کی ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Related Posts