لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی پیکج، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کی طرح عمران خان نے آج بھی جو اعلانات کیے ہیں وہ عوام کے لیے لالی پاپ ہے۔
وہ بدھ کو یونین کمیٹی 13 شیوا منڈی قناصرہ محلے میں یوسی صدر ایاز حسین قناصرو کی رہائش گاہ پر کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی حلقے کے عوامی مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر گفتگو ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف عوام کے احتجاج کے نتیجے میں عمران خان نے قوم سے خطاب کیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے ایک مرتبہ جھوٹ اور یوٹرن پر مبنی خطاب کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا ورنہ خسارہ بڑھتا جائے گا، وزیر اعظم