عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

زمان پارک میں پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں پر تقسیم سے متعلق مشاورت کی اور ایک ہفتے میں امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے، نااہل حکومت جتنا مرضی رونا دھونا کرے الیکشن ہر صورت ہوکر رہیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کررہے ہیں، عوام عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کیلیے سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار ہے، عید کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جے آئی ٹی نے عمران خان و دیگر رہنماؤں کو آج پھر طلب کرلیا

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نےاس موقع پر کہا کہ غیر آئینی قراردادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں روک سکتیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدرآمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا، حکومت کی بھی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کردے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد پنجاب میں ترقی اور خوش حالی کا ازسر نو سفر شروع ہوگا۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، انہیں مشورہ ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔

پی ٹی آئی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز، رانا ثنا اور اعظم نزیر تارڑ کے احمقانہ فیصلوں سے حکومت بند گلی میں آگئی ہے اور اب اُس کے پاس کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔

Related Posts