عمران خان کا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے، فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan's agenda was to get Israel recognized: Fazlur Rehman

اسلام آباد :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایجنڈے میں اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دینی مدارس کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ وہی ایجنڈا ہے جو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا نتیجہ چند روز میں سامنے آجائے گا، ہماری ریلی کے مقابلے میں اسلام آباد میں چھوٹا جلسہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سوچا تھا کہ لوگ ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے لیکن پاکستان کے عوام اب عمران خان کا ساتھ نہ دینے کا انتخاب کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حکمران جماعت جلسے میں شرکت کے لیے لوگوں کو 5000 سے 10000 روپے دینے کے باوجود اپنی کرسیاں بھی نہیں بھر سکی‘‘۔

پی ڈی ایم کے چیئرمین نے کہا کہ امریکہ نے 15 سال گزارے اور نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے این جی اوز کے ذریعے پیسہ استعمال کیا، امریکاپر یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے عالم اسلام میں ایجنٹ چھوڑے ہیں لیکن آپ کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

Related Posts