دعا ہے کہ مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی جیت جائے۔عمران خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مراکش کو فیفا میں تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے مراکش فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی جیت جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش کی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا، مراکش پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ایک عرب، افریقی اور مسلمان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ دعا ہے کہ مراکش سیمی فائنل کے علاوہ آگے بھی فتح حاصل کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیفاورلڈکپ 2022کا کوارٹر فائنل الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک  رسائی حاصل کرلی۔

کوارٹر فائنل میچ  میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو گزشتہ روز  ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔اس موقع پر مراکش کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔